جرمن پارلیمنٹ میں ہولوکاسٹ کے متاثرین کوزبردست خراج عقیدت پیش

0 114

برلن(این این آئی)جرمن پارلیمان میں نازی سوشلسٹوں کا شکار بننے والے افراد کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی اورانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ، جرمن پریس ایجنسی کے مطابق یہ یادگاری تقریب پولینڈ میں قائم نازی کیمپ آؤشوٹس کی آزادی کے 74 برس پورے ہونے پر منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر تاریخ دان ساؤل فریڈلینڈر نے بھی خصوصی خطاب کیا اوربتایاکہ وہ ہولوکاسٹ کے دوران نازی دستوں کا شکار ہونے سے کیسے بچ گئے تھے، آؤشوٹس کو سابقہ سوویت یونین کی فوج نے جنوری 1945ء میں آزاد کرایا تھا۔ یہ اذیتی مرکز نازی دور کے حراستی کیمپوں میں سب سے زیادہ بدنام تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.