کیسکو کے زیر اہتمام صارفین کی سہولت کیلئے کیسکوکے تمام سرکلزمیں آج کھلی کچہری منعقد ہونگی

0 137

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیراہتمام صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کے سلسلے میں بروزہفتہ 02فروری کو تمام آپریشن سرکلز کے تحت کھلی کچہری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ کھلی کچہر ی میںآپریشن سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر اپنے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز، سب ڈویژنل افسران اور ریونیو آفیسرز کے ہمراہ صارفین کی شکایات معلوم کریں گے اور اُنکے ازالہ کیلئے موقع پر ہی اقدامات کریں گے ۔اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر(سینٹرل) سرکل کوئٹہ کے زیراہتمام کیسکومری آباد سب ڈویژن کے دفتر علمدارروڈکوئٹہ میں بروزہفتہ02فروری کو بوقت صبح10بجے کھلی کچہری پروگرام منعقد کیاجائے گا۔ اسی طرح کیسکوپشین سرکل میں02فروری کو صبح10بجے ایگزیکٹوانجینئر کیسکوپشین ڈویژن کے دفترمیں ، کیسکولورالائی سرکل کے تحت ہرنائی سب ڈویژن کے دفترمیں ، کیسکو خضدارسرکل کے تحت کانک سب ڈویژن کے دفترمیں،کیسکوسبی سرکل کے زیراہتمام صحبت پور سب ڈویژن کے دفتر میں ،جبکہ کیسکومکران سرکل کے تحت پسنی سب ڈویژن کے دفترمیں سپرنٹنڈنگ انجینئر اپنے متعلقہ افسران کے ہمراہ صبح10بجے کھلی کچہری منعقد کریں گے ۔ لہٰذاکیسکونے مذکورہ آپریشن ڈویژنزکے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی سے متعلق شکایات یعنی بلوںکی درستگی ، غلط میٹرریڈنگ ، نئے کنکشنز کی فراہمی اور بجلی سے متعلق دیگرمسائل کے حل کیلئے متعلقہ دفاترمیں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کریں تاکہ اُن کی شکایات کاازالہ کیاجاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.