پی ڈی ایم کو غرور نے بیساکھیوں پر لاکھڑا کردیا ہے ،نواب زہری
خضدار (امروز ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ءاللہ خان زہری نے نئی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ و بلوچستان کے سیاسی رہنماﺅں کو ساتھ ملا کر عوام کے حقوق کے لئے نیا پلیٹ فارم تشکیل دیں گے حقوق کے حصول و نظریاتی جماعت کے لئے مشاورت جاری ہے پی ڈی ایم کو غرور نے بیساکھیوں پر لاکھڑا کردیا ہے پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے خضدار میں جتک قبیلے کے عمائدین کے ہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے نئی جماعت بنانے کا عندیہ دیدیا، سندھ و بلوچستان کے سیاسی رہنماﺅں کو ساتھ ملا کر عوام کے حقوق کے لئے نیا پلیٹ فارم تشکیل دیں گے نواب ثنا اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سنجیدہ و کہنہ مشق سیاستدان ان سے رابطے میں ہیں اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے، ایک نظریاتی سیاسی جماعت کا قیام کے لئے بات چیت جاری ہے جس میں سندھ و بلوچستان اور دیگر علاقوں کے سیاسی رہنماں کو ملاکر قومی حقوق کے لئے پلیٹ فارم تشکیل دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو غرور نے بیساکھیوں پر لاکھڑا کردیا ہے پی ڈی ایم کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے، ہاں آصف علی زرداری ایک سنجیدہ اور سمجھدار سیاستدان ہیں وہ اپنی جماعت کو بہتر منزل کی جانب لیجائیں گے۔