عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا،زمرک اچکزئی

0 104

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، دیہی علاقوں میں تعلیم، صحت اور آب نوشی کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، قلعہ عبداللہ سمیت دیگر متعلقہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں آب نوشی، صحت،تعلیم اور سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے سرفہرست ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں یکساں ترقی کے فروغ کے لیے تمام کوششیں اور دستیاب وسائل کی بہترین استعمال جاری ہیں اور اس سلسلے میں دوردراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر حکومت خصوصی توجہ مرکوز کر رہی ہےاور کسی بھی علاقے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی اور خدمت ہمارا مشن ہے عوام سے کیے گئے وعدوں کو ہر صورت پورا کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو روزگاراور عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.