حلقہ انتخاب کے عوام کو کسی بھی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑونگا،ذابد علی ریکی

0 138

ماشکیل (امروز ویب ڈیسک) صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور آحمد بلیدی سے جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے سموار کے روز ملاقات کی اور ان سے بسیمہ ساجد کے زلزلہ زدگاں کے مسائل و مشکلات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور آحمد بلیدی نے صوبائی کابینہ سے بسیمہ زلزلہ زدگاں کے لیئے منظور شدہ گیارہ کروڑ کے امدادی رقوم کے لیٹر حوالہ کیا ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ بسیمہ ساجد کے زلزلہ زدگاں کے نقصانات کے ازالے کے لیئے اسمبلی فورم سمیت دیگر ذمہ دار فورمز پر بھرپور آواز بلند کرتے ہوئے جہدوجہد کی جس پر صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور آحمد بلیدی نے وعدہ کی تھی کہ بسیمہ زلزلہ زدگاں کے امداد کے لیئے اقدامات آٹھائینگے اور صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور آحمد بلیدی نے وعدہ وفا کرتے ہوئے بسیمہ ساجد کے زلزلہ زدگاں کے امدادی رقوم کا صوبائی کابینہ سے منظور کروائی جس پر صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ بطور منتخب نمائندہ واشک کے عوام کے حقوق کے حصول کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا ایم پی اے حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ گزشتہ سال اگست میں واشک کے تحصیل بسیمہ کے علاقے ساجد میں زلزلہ نے ہولناک تبائی مچا دی تھی لوگوں کے گھر بار ملیا میٹ ہو گئے اور لوگوں کو کئی نقصانات آٹھانا پڑہ جنکے نقصانات کے ازالے کے اسمبلی سمیت ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے انکو مالی معاونت کے لیئے محنت کی اور صوبائی وزیر خزانہ نے صوبائی کابینہ سے منظوری کرواکر احسن اقدام سرانجام دی ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ انشا اللہ جلد بسیمہ ساجد کے زلزلہ زدگاں کے گیارہ کروڑ کی امدادی رقوم ڈپٹی کمشنر واشک کے اکاونٹ میں منتقل ہونگے اور بطور منتخب نمائندہ بسیمہ ساجد کے متاثریں کے پاس خود جاکر مذکورہ امدادی رقوم تقسیم کرونگا حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کو کسی بھی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑونگا اور انکی خدمت کے لیئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑونگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.