والد کی یاد میں منشا پاشا نے بہنوں کے ساتھ ملکر مسجد تعمیر کروا ڈالی
پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے بہنوں کے ساتھ مل کر اپنے والد ڈاکٹر طارق پاشا میمن کی یاد میں مسجد تعمیر کروائی ہے۔
انسٹاگرام پر مسجد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے مداحوں کو اس خوبصورت عمل کی اطلاع دی اور ایک پوسٹ شیئر کی۔
شیئر کی گئی تصویر میں ’ مسجد طارق‘ کے نام سے تعمیر کروائی گئی خوبصورت مسجد کو دیکھا جاسکتا ہے، ایک تصویر مسجد میں محمد طارق پاشا کی یاد میں لگائی گئی تختی کی ہے جس میں منشا پاشا اور ان کی بہنوں کے نام درج ہیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’رمضان کے مقدس مہینے میں ہم کراچی سے 4 گھنٹے کی دوری پر ایک مسجد کی تعمیر مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔