حب، مالک مکان کی فائرنگ سے ڈکیتی کیلئے آنیوالا ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
حب شہر میں صدر تھانہ کی حدود گھر میں ڈاکو داخل ہوگئے مزاحمت پر فائرنگ کا تبادلہ ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ساتھی فرار ہو گئے مالک مکان بھی زخمی ہو گئے پولیس نے مالک مکان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا مبینہ ڈاکو کی شناخت آزاد بلیدی ساکن آچار ہوٹل کے نام وپتہ سے ہوئی اس حوالے سے رابطہ کرنے پر SHOحب صدر تھانہ شاہنواز مینگل نے بتایا کہ انہیں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات گئے تقریباًساڑھے4بجے اطلاع ملی کہ حب صدر تھانہ کی حدود میں بلوچ کالونی کے ایک گھر میں ڈاکو گھس گئے ہیں پولیس کے مطابق بلوچ کالونی کے رہائشی پیران رند نامی شخص نے بتایا کہ رات کے وقت 4مسلح ڈاکو انکے گھر میں داخل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی کوشش کی اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اس پر بندوق کے بٹ مارے جس سے اُسے معمولی چوٹیں بھی آئیں تاہم بعدازاں فائرنگ کا تبادلہ ہو اپولیس کے مطابق مالک مکان پیران رند نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ انکا ایک ساتھی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا تاہم پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر فائرنگ سے جاں بحق مبینہ ڈاکو کی نعش اسپتال منتقل کیا جہاں پر اُسکی شناخت آزاد بلیدی ساکن آچار ہوٹل حب کے نام وپتہ سے ہوئی پولیس کے مطابق صدر تھانہ میں واقعہ کا مقدمہ پیران رند کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہے پولیس کے مطابق مبینہ ڈاکو آزاد بلیدی کی نعش اسکی والدہ کے حوالے کی گئی ہے۔