سبی تاریخی اور باشعور لوگوں کی آباد گاہ ہے یہاں پر کام کرنے مجھے بہت خوشی ہوگی، ثناء ماہ جبین عمرانی

0 80

عوام کو رےلیف کی فراہمی ،درپےش مسائل حل کرنے کے ذمے داری سونپی گئی ہے ،صلاحیتوں کو استعمال لاتے ہوئے مسائل حل کرینگے ،اسسٹنٹ کمشنر سبی
سبی (امروز ویب ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر سبی ثنا ءماہ جبےن عمرانی نے کہا ہے کہ سبی کی خوبصورت کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ بی اےرےا مےں جرائم کے خاتمہ امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے علاوہ سبی کے شہریوں کو درپےش مسئلہ مسائل کا تدارک ممکن بنانے کے لئے پہلے تمام شہر کو تفصےلی جائزہ لے کر خصوصی پلان تشکےل دوں گی جس پر کام کرکے سبی کے شہریوں کو رےلیف کی فراہمی ےقےنی بناو¿ں گی صحافی برادری مےرے ساتھ تعاون کو ےقےنی بنائےں تاکہ ہم مل کر سبی کو مثالی شہر بنا سکےں ن خےالات کا اظہار انہوں نے سبی پرےس کلب (ر) کے صدر حاجی سعےد الدےن طارق کی قےاد ت مےں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کےا

اس موقع پراس موقع پر سبی پرےس کلب کے جنرل سےکرٹری ناشاد بلوچ ، سینئر نائب صدر مےر سلےم گشکوری ، نائب صدر محمد طاہر عباس ، سینئر جوائنٹ سےکرٹری سےد طاہرعلی، آفس سےکرٹری ظہوراحمد مگسی، راجےش کمار عرف گنگا ، راشد گشکوری ، شہباز خان گورگےج ،تحصےل دار سبی نصےر احمد ترےن ، پی اے ٹو اسسٹنٹ کمشنر سبی رحمت اللہ سومرو بھی موجود تھے قبل ازےن صدر سبی پرےس کلب و جنرل سےکرٹری نے اسسٹنٹ کمشنر کو سبی کا چارج سنبھالنے پر دلی مبادکباد دےتے ہوئے کہا کہ مقامی صحافی آپ کے ساتھ مکمل تعاون کرےں گے تاکہ آپ کے کاموں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو درپےش مسئلہ مسائل کی نشاندہی بھی کرسکےں صحافیوں نے سبی کو درپےش مسائل شہر مےں صفائی کی صورت حال مہنگائی سمےت امن وامان کی صورت حال پر تفصےلی آگہی فراہم کی سبی پرےس کلب کے عہدےداروں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سبی ثنا ءماہ جبےن عمرانی نے کہا کہ سبی تارےخی اور باشعور لوگوں کی آباد گاہ ہے ےہاں پر کام کرنے مجھے بہت خوشی ہوگی

کےونکہ تعلےم ےافتہ لوگوں کے درمےاں رہ کر کام کرنے کا اپنا ہی مزا ہے انہوں نے کہا کہ مےں نے جس بھی جگہ اپنی ذمے داری پےش کی وہاں پر سب سے پہلے سابق ریکارڈ کو بہتر بنانے کے علا وہ ریکارڈ کی حفاظت کے لئے اقدامات اٹھائے سبی مےں بھی ریکارڈ روم اور تمام ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے لئے احکامات جاری کرچکی ہے انہوں نے کہا کہ بی اےرےا سمےت شہر کی موجودہ صورت حال کا تفصےلی جائزہ لے کر عوام اور شہر کو درپےش مسئلہ مسائل کو حل کرنے کے لئے خصوصی پلان تشکےل دوں گی جس پر بلا خوف وخطر کام کرتے ہوئے شہریوں کو مثالی امن اور بہتر ین ماحول کی فراہمی ممکن بناو¿ں گی

انہوں نے کہا کہ سرکار نے ہمےںعوام کو رےلیف کی فراہمی اور ان کو درپےش مسئلہ مسائل حل کرنے کے زمے دار دی اب مےری ذمے داری بنتی ہے کہ اپنی صلاحیتوں کو استعمال مےں لاکر عوام کو ان مسئلہ مسائل مشکلات سے چھٹکارا دلا سکوں انہوں نے کہا کہ شہر کو تفصےلی دورہ کر چکی ہوں اب ہم کام کرےں گے بی اےرےا مےں جرائم کے خاتمہ گاو¿ں دےہات کے لوگوں کو پرسکون ماحول کی فراہمی شہر کی صفائی مہنگائی پر کنٹرول کرنے امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانے شہر کی خوبصورتی کو بحال رکھنے کے لئے کام کرےں گے مقامی صحافی علاقائی مسائل سے بخوبی آگاہ ہوتے ہےں مجھے امےد ہے کہ سبی کے باشعور صحافی عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے رابط پل کا رول پلے کرےں گے کےونکہ مقامی صحافی معاشرے کی انکھ اور کان کا کردار بھی ادا کرتے ہےں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.