بی این پی کے قاسم رونجھوں و نسیمہ احسان کو سینیٹرز منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، غضنفر محمد کھیتران
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن غضنفر محمد کھیتران نے بی این پی کے نومنتخب سینیٹرز کو سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی کے رہنماؤں کی کامیابی قائد تحریک سردار اختر جان مینگل اور بی این پی کے سوچ اور فکر کی بھر پور عکاس ہے
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب ارکان سینیٹ سردار اختر جان کی تقلید کرتے ہوئے اپنے سیاسی محور کو پروان چڑھاتے ہوئے اپنے عوام اور حقوق کے لیے بھر پور آواز بلند کریں گے. اور بلوچستان کی محرومیاں، بے روزگاری و دیگر مسائل کو ایوان بالا میں پیش کرینگے اور انہیں حل کرنے کی کوشش کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت نہیں بلکہ پورے پی ڈی ایم کی جیت ہے
عوامی نمائندوں کو ایوان بالا میں بیھج کر ہمیں فخر ہے. سینیٹ میں باری اکثریت سے سیٹیں جیتنے سے اب واقعی لگ رہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت بحال ہورہی ہے. ہم پی ڈی ایم کے تمام کارکنان و رہنماوں کو جیت کی مبارکباد دیتے ہیں. اور حکومت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم جمہوریت پسند لوگ ہے. ہم عوامی ووٹ سے اسمبلیوں میں جاتے ہیں ناکہ کسی اور طریقے سے. ہم ووٹ کی عزت اسی طرح برقرار رکھنا چاہتے ہیں. اور عوام کی حقیقی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں.