اسلام آباد میں بلوچ طلبہ پر پولیس کی جانب سے تشدد انتہائی افسوسناک ہے، ہاشم نوتیزئی

0 47

نوکنڈی (اسٹاف رپورٹر امروز نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و رکن قومی اسمبلی میر حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں بلوچ طلبہ پر پولیس کی جانب سے تشدد انتہائی افسوسناک ہے جس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں

، پر امن احتجاج کرنا طلبہ کا آئینی حق ہے، بلوچ طلباءکی جانب سے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے قائداعظم یونیورسٹی کے طالبعلم حفیظ بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف پرامن مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس پر پولیس نے دھاوا بول کر شرکاءپر بدترین تشدد کیا جسکے نتیجے میں درجنوں نہتے طالبعلم زخمی ہوئے جبکہ کئی طلباءکو گرفتار کیا گیا

، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی سہولیات کی عدم دستیابی و مخدوش صورتحال کے باعث بلوچ طلباءتعلیم کی حصول کیلئے دوسرے صوبوں کا رخ کرتے ہیں لیکن وہاں پر بھی وہ متعصب رویے کی بھینٹ چڑھ تشدد کا نشانہ بن جاتے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.