چاہتے ہیں دوسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن ثابت ہو، کیوی وکٹ کیپر

0 413

کراچینیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر ٹام بلنڈیل نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن ثابت ہو۔

تیسرے روز کے کھیل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لحاظ سے نیشنل اسٹیڈیم پرفلیٹ وکٹ ہے،تاہم اب باونس زیادہ مل رہا ہے۔ہمیں اس پچ پر اپنی دوسری اننگ میں  اچھا ٹوٹل بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے  لیے موزوں لگ رہی یے،ہم چاہتے ہیں دوسرا ٹیسٹ نتیجہ خیز رہے۔ جانتے ہیں  کہ مسلسل اور لگا تار ٹیسٹ میچ  کھیلنا پڑرہے ہیں،اس طرح سے کم ہی ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کے متنازعہ آؤٹ کے فیصلے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آغاز میں لگ رہا تھا کہ سرفراز احمد آؤٹ نہیں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.