حکومت اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیکر پارلیمانی ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ،جام کمال
کوئٹہ (امروز نیوز)
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیکر پارلیمانی ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ،حکومت او ر اپوزیشن مشکل کی اس گھڑی میں عوام کی خدمت کے لئے ایک پیج پر ہیں، ڈاکٹروں کو کٹس کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کو چار ماہ کی امدادی رقم فراہم کی جارہی ہے ،یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکند ر خان ایڈوکیٹ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس سے قبل وزیراعلیٰ نے اپوزیشن اراکین اسمبلی ملک سکندر ایڈوکیٹ، نواب اسلم خان رئےسانی ،ملک نصیر شاہوانی ، اختر حسین لانگو، سید فضل آغا، نصر اللہ زیرے ، اصغر علی ترین ،احمد نواز بلوچ، حاجی نواز کاکڑسے بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار پر طویل ملاقات کی جس میں کورونا وائرس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ جام کمال خان نے صحافیوں سے گف گوکرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں سے انتہائی اہم نشست ہوئی ہے کورونا کے معاملے پر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت تھی اپوزیشن نے خندہ پیشانی سے بات چیت کے ذریعے معاملے کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے وزیراعلی نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت ملکر کورونا کے چیلنج کا سامنا کرینگے کوروناایک ایسی وباءہے جسکے سامنے طاقتور ترین ممالک بے بس ہو گئے ہمیں اپنی کمی کو پورا کرنے کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی