امریکہ اور فرانس میں مسلسل دو روز سے کرونا وائرس سے ایک ہزار سے زیادہ افراد کا انتقال
کوئٹہ (امروز نیوز)
امریکہ اور فرانس میں مسلسل دو روز سے کرونا وائرس سے ایک ہزار سے زیادہ افراد کا انتقال ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران یومیہ اموات کی تعداد پانچ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق، 204 ملکوں اور خود مختار علاقوں میں عالمگیر وبا کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 87 ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد 58 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔جمعے کو فرانس میں 1120، امریکہ میں سہہ پہر تک 857، اٹلی میں 766، برطانیہ میں 684، اسپین میں 661، نیدرلینڈز میں 148، ایران میں 134، بیلجیم میں 132 اور جرمنی میں 127 افراد ہلاک ہوئے۔ ترکی میں 69، سوئزرلینڈ میں 55 اور سویڈن میں 50 اموات ہوئیں۔اب تک 10 ملکوں میں اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔ اٹلی میں 14681، اسپین میں 11009، امریکہ میں 6927، فرانس میں 6507، برطانیہ میں 3605، چین میں 3322، ایران میں 3294، نیدرلینڈز میں 1487، جرمنی میں 1234 اور بیلجیم میں 1143 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جمعے کو 76 ملکوں میں کرونا وائرس سے کم از کم ایک ہلاکت ہوئی۔ مختلف ملکوں میں 39 ہزار سے زیادہ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ فرانس اور اسپین میں ایسے چھ چھ ہزار مریض ہیں۔7 ملکوں میں 50 ہزار سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔