سپریم کورٹ پاکستان میں پیدا کردہ آئینی بحران پر اپنا کردار ادا کریں : ڈاکٹر مالک بلوچ

0 64

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے ماورائے آئین اقدام اٹھاکر عدم اعتماد کی تحریک کو مسترد کرکے اجلاس کو ملتوی کیا۔ انھوں نے کھاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی میں پیش ہے لہذا آئینی طور پر انھیں اختیار نہیں کہ وہ اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کے احکامات جاری کریں انھوں نے کہاکہ صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور اسپیکر قومی اسمبلی کے غیر آئینی اقدامات کی وجہ سے ملک شدید آئینی بحران کا شکار ہوگیا ہے انھوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں پیدا کردہ آئینی بحران پر اپنا کردار ادا کریں اور ملک کو ناعاقبت اندیش حکمرانوں سے نجات دلانے میں اپنا آئینی کردار ادا کریں ۔ انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایسے مسترد کردیتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.