کوئٹہ، منوجان روڈ پر دستی بم حملہ، خاتون سمیت دو بچیاں زخمی
کوئٹہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دستی بم کے حملے میں خاتون اور دوبچیاں زخمی ہوگئیں ۔کوئٹہ کے علاقےمنوجان روڈ پر بم دھماکا ہوا ہے جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کیے گئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق منو جان روڈ پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک ایک خاتون اور دوبچیاں شامل ہیں، واقعے کی تفیش کی جارہی ہے اور حملے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔