پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں

0 132

کوئٹہ (امروز نیوز)
پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ وندر (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں چھالیہ، ایرانی ڈیزل اور متفرق اشیاء اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے خفیہ ذرائع کی نشا ندہی کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف جگہوں میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔ موبائل گشت کے دورا ن اوتھل شہر کے قریب مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 22,122 کلو گرام چھالیہ برآمد کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ موبائل گشت کے دورا ن وندر شہر کے قریب ڈام کے علاقہ سے غیر قانو نی طریقے سے چھپایا گیا7200 لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکر لیا گیا۔ وندر شہر میں موبائل گشت کے دورا ن اور ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر ٹرکوں اورLPGٹینکر کی تلاشی کے دوران غیر قانونی طریقےسے اسمگلنگ کی جانے والی 19,158کلو گرام چھالیہ برآمد کرتیہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرایک کار کی تلاشی کے دوران نایاب نسل کے42 پرندے(کونج) برآمدکر کے 3افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب واقع چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ایک ٹرک سے12,150 کلو گرام چھالیہ برآمدکرکے 02افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تمام اسمگل کی جانے والیچھالیہ،ایرانی ڈیزل،01 عدد ڈامپر، 08عدد ٹرک، 03عدد کار، 02 لینڈ کروزر اور22افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ پکڑی جانے والی چھالیہ،گٹکا،ایرانی ڈیزل،گاڑیوں کی مالیت تقریباً 11کروڑ54لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.