وزیراعلیٰ بلوچستان سے عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات، ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال

0 153

کوئٹہ (امروز نیوز)

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وزیراعظم کے مشیر برائے اطلاعات لیفٹینٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی جس میں ترقیاتی امور اور کورونا وائرس کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، تاہم وفاقی حکومت کا تعاون بھی ناگزیر ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے انتہائی مفید ملاقات ہوئی، جنہوں نے صوبے کی ترقی کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ نئی سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔اس موقع پر عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کو ترجیح دئیے جانے کے حق میں ہوں بلوچستان ملک کا سب بڑا اور جغرافیائی ومعدنی وسائل کے حوالے سے اہم صوبہ ہے عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں خدمات سرانجام دیں، اس سے خصوصی انسیت ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.