بھارت جنونیوں کواسلام کی توہین سے روکے، طالبان حکومت
افغانستان کی طالبان حکومت نے بھارت کی حکمران جماعت کی رہنما کی جانب سے نبی کریمﷺکی کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔
طالبان حکومت کے ترجمان اورنائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا کہ افغان حکومت بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی رہنما کی طرف سے نبی کریمﷺکی کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی کرتی ہے۔انہوں نے بھارت کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے جنونیوں کو اسلام کی توہین کرنے اورمسلمانوں کے جذبات کومشتعل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے۔
بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک پروگرام میں اسلام اورنبی کریمﷺکی کے حوالے سے ہرزہ سرائی کی تھی۔