وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل کی ملاقات پانی کے مسئلے پر گفتگو
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل اور ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عزیزاللہ ہزارہ کی ملاقات۔ وزیراعلیٰ کو رکن صوبائی اسمبلی نے ہزارہ ٹاون کو پانی کی کمی کے درپیش مسئلہ سے آگاہ کیا ۔ ہزارہ ٹاون میں گزشتہ کئی دنوں سے پانی دستیاب نہ ہونے سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ خواتین بچے بوڑھے احتجاج پر ہیں قادر نائل کی وزیراعلیٰ کو بریفنگ۔ وزیراعلیٰ کو صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کرتے ہوئے مسئلہ کے حل کی درخواست، وزیراعلیٰ کا ایم ڈی واسا سے ٹیلیفون پر رابطہ۔ فوری طور پر ہزارہ ٹاون میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت۔ وزیراعلیٰ ایم ڈی واسا کو ہزارہ ٹاون کی واٹر سپلائی سکیم کے لیے قادر نائل کے تجویز کردہ ٹیوب ویلوں کی ہنگامی بنیادوں پر تنصیب کی ہدایت۔ محکمہ پی ایچ ای کے پی ایس ڈی پی میں شامل ٹیوب ویلوں کی بھی تنصیب مکمل کرنے کی ہدایت۔ وزیراعلیٰ نے ایم ڈی واسا کو ہزارہ ٹاون کے پانی کا مسئلہ حل کرکے انہیں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔