سوچھے سمجھے سازش کے تحت حالات خراب کی جارہی ہے، غلام نبی مری

0 116

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے آرگنائزینگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی آرگنائزر غلام نبی مری کے زیر صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے اراکین وضلعی ڈپٹی آرگنائزر میر جمال لانگو آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین منورہ سلطانہ، ملک محی الدین لہڑی، محمد لقمان کاکڑ، طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ،ماما نصیر مینگل ،نسیم جاوید ہزارہ، ستار شکاری بلوچ نے شرکت کی اجلاس کی کارروائی ڈپٹی آرگنائزر میر جمال لانگو نے چلائی اجلاس میں پارٹی کے کوئٹہ میں جاری تنظیم سازی مہم کا جائزہ لیا گیا اور تنظیم سازی مہم تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کارکنوں کی کاوششوں جدوجہد دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سوا مہینے کے دوران جس انداز میں کوئٹہ میں تنظیم سازی کے دوران نئے یونٹوں کے قیام کے حوالے سے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا

اس میں کارکنوں کی بھرپور شرکت اور شمولیت قابل دید ہے کوئٹہ کے کونے کونے میں پارٹی کوقلیل مدت میںجس انداز میں سائیٹیفک ڈیجیٹل طرز میں تنظیمی حوالے سے سیاسی اور جمہوری کارکنوں کی رائے مرضی اور منشا اور پارٹی کی بنیادی ادارے کو فعال اور مضبوط بناکر جس انداز میں از سر نو فعال اور متحرک بنانے کے سلسلے میںعوامی تائید وحمایت اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہاں کے عوام پارٹی کو اپنا حقوق کی نجات دہندہ پارٹی سمجھتے ہوئے پالیسیوں سیاسی جمہوری جدوجہد پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں چونکہ پارٹی نے ہمیشہ عوام کے اجتماعی قومی مفادات کو ترجیح اور مقدس سمجھتے ہوئے کبھی بھی اصولوں پرسودا بازئی نہیں کیا اور عوام کے ساتھ الیکشن کے دوران جو وعدے وحید کیے گئے اسی پر پورا ترتھے

ہوئے پارٹی نے اقتدار کے بجائے اقدار کی فروغ عوام اور بلوچستان کے دیرینہ گھمبیر طلب مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے جدوجہد کی یہی وجہ ہے کہ پارٹی کے 6نکات کو ئی معمولی چیز نہیں ہے اگر پارٹی 6نکات کے بجائے اقتدار کے حصول کا ڈیمانڈ رکھتا تو آج بلوچستان میں لاپتہ افراد گوادر کی قانون سازی صوبے کے سائل وسائل پر واک اختیار اور دیگر مسائل اسی طریقے سے ہائی لیٹ نہیں ہوتے بی این پی کی انہی جدوجہد کے نتیجے میں آج انہی ایشوز پر مختلف مکاتب فکر کے لوگ لب کشائی کرنے پر مجبورہوگئے تاریخ گواہ ہے کہ ان مسائل کو بی این پی گزشتہ کئی عشروں سے آمر اور نام نہاد جمہوری دور حکومتوں آواز بلند کرتے ہوئے جدوجہد اور قربانیاں دیتے چلے آرہے ہیں

جس کے نتیجے میں پارٹی کے 95فیصد کے قریب سرکردہ رہنماﺅں کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے سے قومی جمہوری جدوجہد اور بلوچستان میں رونما ہونے والے مظالم ناانصافیوں سنگین انسانی بنیادی حقوق کے خلاف ورزیوںپر آواز بلند کرنے کی پاداش میں ظلم وستم قتل وغارت گیری کا نشانہ بنایا گیا تاکہ بی این پی قومی جمہوری جدوجہد کا اراستہ ترک کرکے اصولوں سے سودا بازی کرکے بالادست اور غیر جمہوری قوتوں کے مظالم وناانصافیوں کے خلاف خاموشی اختیار کرے

اجلاس میں گزشتہ روز پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں رونما ہونے والے سری لنکا کے شہری کی بہیمانہ قتل وغارت گیری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچھے سمجھے منصوبے سازش کے تحت جس انداز میں انسانیت سوز ،دلخراش واقعہ پیش ہوا اس واقعے نے پوری انسانیت کی ضمیر کو جنجوڑ کر رکھا ہے بنیاد پرستی مذہبی انتہاپسندی فرقہ واریت کی پشت پناہی انہیں قوتوں کی کارستانیاں ہے کہ جنہوں نے اس ملک میں کبھی بھی انسانیت کو فروغ نہیں دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.