نیشنل پارٹی خواتین کو تمام شعبوں میں یکساں مواقعوں کی جدوجہد کررہی ہے، یاسمین لہڑی
کوئٹہ نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام خواتین کی شمولیتی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔جس میں لیکچررز سکینہ علی ہزارہ اور سائرہ بتول نے نیشنل پارٹی کے اغراض و مقاصد سے اتفاق کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی، مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی، صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ ممبر ورکنگ کمیٹی سلمہ قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سماج کی زندہ حقیقت ہیں اور اس حقیقت کو باشعور سماج میں برابری کا مقام و مکمل تحفظ حاصل ہے لیکن بدقسمتی سے اس ملک میں خواتین کو پیچھے رکھا گیا اور زندہ زندگی کو مایوس و محروم رکھا گیا۔ پڑھی لکھی خواتین کی نیشنل پارٹی میں شمولیت سے نہ صرف پارٹی مضبوط ہوگی بلکہ قومی مقاصد کے حصول کو تقویت حاصل ہوگی۔ نیشنل پارٹی آپ کی شمولیت کو قومی شعور کا تسلسل قرار دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی خواتین کو تمام شعبوں میں یکساں مواقعوں کی فراہمی کی جدوجہد کررہی ہے۔نیشنل پارٹی ہر شہری کو برابر کا انسان سمجھتی ہے۔اور جب تک تمام شہری کے حقوق برابر نہ ہو تب تک تعمیر وترقی ممکن نہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو تمام شعبوں سمیت سیاسی عمل کا حصہ بننا ہوگا۔کیونکہ سیاسی عمل میں اجتماعی شعور اور وژن پروان چڑھتا ہے۔سیاسی خواتین ہی حقیقی معنوں میں تمام خواتین و سماج میں تبدیلی میں بنیادی کرادر ادا کرسکتی ہے۔اس موقع پر سکینہ ہزارہ و سائرہ بتول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعدیہ بادینی کے ساتھ نیشنل پارٹی کے پالیسیوں اغراض و مقاصد اور آئین و منشور پر تفصیلی گفتگو ہوا۔جس کے بعد ہم مطمئن ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔نیشنل پارٹی پڑھے لکھے و اجتماعی قیادت وشعور کی سیاسی جماعت ہے۔جہاں قیادت کی بصیرت و عوام دوستی اور پالیسیوں میں کوئی ابہام نہیں۔اج سے ہم نیشنل پارٹی کو تقویت دینے میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ ممبران مرکزی کمیٹی میر عبدالخالق بلوچ ستار بلوچ ،میران بلوچ ،صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ،صوبائی فنانس سیکرٹری عبید لاشاری ،صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ممبران ورکنگ کمیٹی انیل مسیح فدا بلیدی سعدیہ بادینی مائرہ ستار بلوچ میمونہ بلوچ بی ایس او پجار کے سابق چیرمین گہرام اسلم بلوچ فضل بلوچ بھی موجود تھے۔