عالمی مارکیٹ میں2 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1761 ڈالر ہوگئی
کراچی ( امروز ویب ڈیسک )عالمی مارکیٹ میں2ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1761ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں100روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ15ہزار300 روپے جبکہ86روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت98ہزار851روپے ہو گئی ۔