چاغی میں تیز رفتار پک اپ گاڑی الٹنے سے ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق
دالبندین(امروز ویب ڈیسک)چاغی میں تیز رفتار پک اپ گاڑی الٹنے سے ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزن لانڈھی کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر پیش آیا جس کی وجہ سے اللہ رام اور امین اللہ نامی دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔