ڈیورنڈ لائن پر تجارت کی بندش سے لاکھوں غریب نان شبینہ کے محتاج ہو گئے : افغان قومی موومنٹ

0 175

کوئٹہ : افغان قومی موومنٹ کے پریس ریلیز میں ڈیورنڈ لائین پرتجارت سرگرمیاں معطل ھونے سے بارڈر کے دونوں اطراف کے عوام کی نان شبینہ کے محتاج ھونے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارڈر پر عوام کے استحصال میں دونوں ممالک کے حکمران ذمہ دار ہیں ڈیورنڈ لائین پر تجارت کی بندش سے صوبے کے لاکھوں غریب و متوسط طبقات جو مختلف قسم کے امپورٹ اکسپورٹ کے کاروبار سے وابسطہ تھے نان شبینہ کے محتاج ھو گئے ہیں بارڈر پر تجارتی سامان کی بندش محکوم اقوام کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازش ہے کمزور اور ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہر وقت پاکستان اور ہمسایہ برادر ممالک افغانستان اور ایران کے تعلقات خراب رہتے ہیں ۔ان ممالک کا ایک دوسرے پر الزامات اور بہتان حالات کو مزید گھمبیر بنا دیگی جسکا ناجاہز فاہدہ ان تینوں ممالک کے دشمنوں کو مل رہاہے اور سب سے زیادہ نقصان ان بارڈرزکے آر پار رہنے والے اقوام کو بھگتنا پڑھ رہا ہے۔بارڈرز کی بندش اور ائے روز کشیدگی سے دشمن اپنے مزموم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ھوں گی جس سے برادر ممالک کو ناقابل تلافی مالی نقصان کا سامنا ھو گا انھوں نے کہا کہ برادر ممالک کو ایک دوسرے کی خود مختیاری اور استحکام کو ملحوز خاطر رکھتے ھوے احترام کرنا ھو گا۔انھوں نے کہا کہ دیرپا دو طرفہ تعلقات قاہم کرنے کیلئے تینوں ملکوں کو ایک دوسرے میں مداخلت کرنے کے بجاے ایک اچھے ہمساے کے حق کو ادا کرنا ھو گا بارڈر پر سفارتی اور دو طرفہ تعلقات بحال کر کے دشمن کے ناپاک اعزاہم خاک میں ملانے کیلئے بارڈر کو تجارت اور امد و رفت کیلئے جلد سے جلد کھولا جاے تاکہ بارڈر سے متصل دونوں اطراف پر عوام سکھ کی زندگی گزار سکے بیان میں ملکی سرحدات پر دیرپا آمن کی کوششوں پر زور دیتے ھوے کہا ہے کہ یہ ایک مصدقہ حقیقت ہے کہ ہمسایے کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا بلکہ عدم مداخلت اور بھائی چارگی سے انہیں اپنایا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.