پاکستان کا انڈس واٹر کميشن کا اجلاس اکتوبر میں بلانے کا مطالبہ

0 92

پاکستان نے انڈس واٹر کميشن کا اجلاس اکتوبر میں بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پاکستان نے انڈس واٹر کميشن کا اجلاس اکتوبر میں بلانے کا مطالبہ کردیا ہے، اور اس حوالے سے انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے اپنے بھارتی ہم منصب کو خط لکھ ديا ہے۔

اس سے قبل پاک بھارت انڈس واٹر کميشن کا گزشتہ اجلاس مئی ميں ہوا تھا، جس میں بھارت نے پاکستان کو آبی اعداد و شمارکی فراہمی پر آمادگی ظاہر کی تھی ، اور پاکل دل سمیت دیگر متنازع منصوبوں کے دورے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

بھارتی خلاف ورزی

مئی میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی اور دریائے چناب پر 540 میگاواٹ کا کوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔

پاکستان نے بھارت کے اعلان پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، بھارت کو متنازع منصوبہ شروع کرنے کے اعلان پر خط بھی لکھا۔

معاملے پر انڈس واٹر کمیشن کی جانب سے بھارت سے کوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

انڈس واٹر کمیشن کے مطابق پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر بنائے جانے والے منصوبوں پر اعتراض ہے۔

بھارت دریائے سندھ پر بھی غیرقانونی آبی منصوبے شروع کرنےکی منظوری دے چکا ہے۔ بھارت کی جانب سے آبی منصوبے تعمیر کرنے سے پاکستانی دریاؤں میں پانی کا بہاؤ کم ہوگا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت پاکستانی دریاؤں پر نیا پراجیکٹ شروع کرنے سے 6 ماہ قبل آگاہ کرنے کا پابند ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.