جہاز کے کچرے میں پڑے ٹراؤزر سے پونے 2 کلو کوکین برآمد
کوکین والے ٹراؤزر جہاز سے نکالے گئے کچرے سے برآمد ہوئے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ٹراؤزر میں چھپائی کروڑوں روپے مالیت کی کوکین برآمد کرلی، تاہم کوئی گرفتاری عمل می ںہیں آئی۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز (ASF) کا کہناہے کہ جہاز سے نکالے گئے کچرے سے ٹراؤزر برآمد ہوئے تھے، جب ان ٹراؤزرز کی جان پڑتال کی گئی تو ان میں سے کوکین برآمد ہوئی۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق پونے دو کلو کے قریب کوکین ٹراؤزر میں سلائی کرکے چھپائی گئی تھی۔
اے ایس ایف کے مطابق نامعلوم ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔