کراچی:2 اضلاع میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،سڑکیں اورفٹ پاتھ کلئیر

0 71

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب اور میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروجمنٹ عمران احمد راجپوت کی زیر نگرانی کراچی کے 2 اضلاع میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

کاروائی کے دوران ضلع وسطی لیاقت آباد ڈویژن،میٹرک بورڈ آفس کے اطراف روڈ اور سروس روڈ پر تجاوزات کو ہٹایا گیا۔

ضلع کورنگی شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

اس دوران سڑک اور فٹ پاتھ پر غیر قانونی رکھے گئے ٹھیلے،پتھارے اور دیگر سامان ضبط کیا گیا۔

اس کاروائی کے وقت ڈاٸریکٹرز، ڈپٹی ڈاٸریکٹرز،علاقہ اسسٹنٹ کمشنر اورعلاقہ پولیس سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.