مجھے پتہ ہے کہ بجٹ کتناعوام دوست تھا، معلوم کیا جائے کرپشن کے نشانات کہاں جاتے ہیں، ظہوربلیدی
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) ناراض رکن وصوبائی وزیر میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاہے کہ بلوچستا کاالمیہ رہاہے کہ لوگ زمینی حقائق معلوم کئے بغیر رائے قائم کرتے ہیں،بحیثیت سابق وزیر خزانہ مجھے پتہ ہے کہ گزشتہ بجٹ کتنی عوام دوست بنائی گئی تھی،نیب کی کارروائیوں میں گرفتار آفیسران کے کرپشن کے نشانات ناراض اراکین کی طرف جاتی ہے
یا پھر کہیں اور۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اینکر کی جانب سے ناراض ارکان سے متعلق جانبدارانہ تجزیہ پرردعمل دیتے ہوئے کیا۔ میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاکہ بلوچستان کا المیہ ہمیشہ سے یہی رہا کہ لوگ زمینی حقائق معلوم کیے بغیر رائے قائم کرتے ہیں
،اگر بہتر پالیسی بنتی اور کرپشن کا خاتمہ ہوتا بلوچستان میں مایوسی اور بے چینی اپنی انتہا کو نہیں پہنچتی، بطور سابق وزیر خزانہ مجھے اچھی طرح پتا ہے کہ کتنی عوام دوست بجٹ بنائی گئی ہے-انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں نیب نے کچھ محکموں کے خلاف کارروائیاں کی ہے
اور سرکاری افسران کو کرپشن کے الزام میں پکڑا ہے، اینکرکومخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معلوم کریں کہ کرپشن کے نشانات ناراض اراکین کی طرف جاتے ہیں یا کہیں اور پھر جاکر گواہی دیں