بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ، متعدد پر جرمانے، ناقص اشیاءتلف

0 231

کوئٹہ ، حب، ڈیرہ اللہ یار :  بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیموں نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں، حب سٹی اور ڈیرہ اللہ یار میں کھانے پینے کے مراکز کی انسپیکشن کے دوران ناقص خوراک کی فراہمی پر 19 مراکز پر جرمانے عائد کردئیے۔ کوئٹہ کے علاقوں سمنگلی، ہزارہ ٹا¶ن اور جوائنٹ روڈ میں بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیموں نے ملک شاپس اور چائے ہوٹلوں سے دودھ کے نمونے لیکر موقع پر چیک کیے، موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جدید مشینوں سے ٹیسٹ کردہ 17 ملک سیمپلز میں سے 4 مراکز کے دودھ میں ملاوٹ پائی گئی جس پر مزکورہ دکانوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ رئیسانی روڈ، سبزل روڈ اور سریاب میں عوامی شکایات پر ہوٹلوں و جنرل اسٹورز کی چیکنگ کی گئی، 1 معروف ہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظامات اور مجموعی طور پر ایس او پیز کے برخلاف کھانوں کی تیاری، اسٹوریج و فروخت، 2 جنرل اسٹورز کو زائد المعیاد مشروبات، مصالحے، کسٹرڈ و بیکنگ پا¶ڈر اور پابندی عائد اشیاءکی موجودگی جبکہ 1 جوس اینڈ پکوڑا شاپ کو غیرمعیاری و مضر صحت کوکنگ آئل کے استعمال اور باسی پھل اسٹور کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔علاوہ ازیں بی ایف اے زونل ٹیم نے حب میں 4 معروف ہوٹلوں کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، پکوان میں ناقص اجزاءکے استعمال اور صارفین کو باسی کھانا فروخت کرنے پر کارروائی کی جبکہ 2 جنرل اسٹورز سے ایکسپائرڈ کولڈرنکس اور بچوں کے کھانے کی مختلف اشیاءپکڑی گئیں جس پر دونوں دکانوں پر بھی جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح ڈیرہ اللہ یار (ضلع جعفرآباد) میں زونل ڈائریکٹر امداد علی نے اپنی زونل ٹیم کے ہمراہ مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے 4 جنرل اسٹورز سے بڑی تعداد میں زائدالمیعاد کولڈرنکس اور ممنوعہ گٹکاپان پراگ برآمد کرلیا، جنہیں ضبط کرکے چاروں جنرل اسٹورز پر جرمانے عائد کر دئیے گئے، 1ہوٹل کے ورکرز پکوان میں چائنیز نمک کا استعمال کر رہے تھے، جبکہ ان ورکرز کی ذاتی صفائی و ہوٹل کی مجموعی صفائی کی حالت بھی انتہائی خراب تھی جس پر مزکورہ ہوٹل کو جرمانہ کیا گیا۔ بی ایف اے حکام کی جانب سے کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں چیکنگ کے دوران 30 سے زائد مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.