حافظ سعید پر غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں فرد جرم عائد

0 136

لاہور(امروز نیوز)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے حافظ سعید سمیت دیگر رہنماﺅںپر غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی جبکہ حافظ سعید سمیت دیگر نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے اپنے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مقدمے کی سماعت کی۔پولیس نے حافظ محمد سعید اور دیگر رہنماﺅں کو انتہائی سخت سکیورٹی میںعدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے آغاز پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالرﺅف وٹو نے حافظ سعید سمیت دیگر افراد پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی جبکہ حافظ سعید کے وکیل نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے فرد جرم عائد نہ کرنے کے لیے دلائل دئیے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حافظ سعید سمیت دیگر رہنماﺅں پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا ۔خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے ڈپٹی پراسیکیوٹر عبدالرﺅف وٹو کو ہدایت کی کہ وہ آج جمعرات کو اپنے گواہوں کو عدالت میں پیش کریں۔حافظ محمد سعید سمیت دیگر کے خلاف کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا اور اب انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اس پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.