صاف پانی، گندا نالہ، آشیانہ ، میٹرو غرض ہر عوامی منصوبے پر شہباز شریف کیخلاف انکوائری ہوئی، مریم اورنگزیب

0 97

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، صاف پانی ، گندا نالہ ، آشیانہ ہاسنگ سکیم ، میٹرو ، اورنج ٹرین ہر وہ منصوبہ جو شہباز شریف نے عوام کی فلاح کیلئے لگایا اس پر ان کیخلاف انکوائری کی گئی ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کبھی ڈیلی میل کے رپورٹر کو بلا کر سٹوری پلانٹ کی گئی ،

جب شہباز شریف ان کیخلاف ہتک عزت کے دعوی کیلئے گئے تو آج تک ڈیلی میل ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافی مانگ رہی ہے ، ہر وہ الزام جو بھی انہیں ملا انہوں نے وہ شہباز شریف ، سعد رفیق ، ثنا اللہ ، شاہد خاقان عباسی ، مفتاح اسماعیل ، حمزہ شہباز پر لگایا ، حمزہ شہباز کو مجموعی طور پر 22 ماہ تک جیل میں رکھا گیا ۔ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت نے تمام کیسز کی تفتیش کرائی ، سوالنامے بھجوائے ، ہمارے خلاف جب کچھ نہیں ملا تو ہمیں عدالتوں نے ضمانتیں دیں ، انہوں نےبشیر میمن کو بلا کر کہا کہ ن لیگ کی قیادت کیخلاف کیس بنائیں ، بشیر میمن نے کہا کہ ان پر کوئی کیس نہیں بنتے

۔ عمران خان نے شہزاد اکبر کی سربراہی میں ایک سیل بنایا جس کا مقصد شہباز شریف کو جیل سے باہر نکلنے سے روکنا تھا مگر عدالت نےضمانت دے دی ، سپریم کورٹ تک نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ کوئی کرپشن نہیں ہوئی ، انہوں نے خود شہباز شریف کیخلاف اپنی درخواستیں واپس لیں ، ہمارے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔مریم اورنگزیب نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے تحت نیب آفس کو استعمال کیا گیا ، شہبازشریف جب گرفتار ہونےو الے تھے تو اس دن کرائے کے ترجمانوں نے پیش گوئی کی کہ آج شہباز شریف گرفتار ہوں گے ، سعد فیق ، رانا ثنا اللہ سب کی گرفتاریوں پر کرایے کے ترجمانوں نے پیش گوئیاں کیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.