سیاسی جلسوں کیلئے ایوب اسٹیڈیم کمپلیکس دینے سے انکار، محکمہ کھیل کا وزارت داخلہ کو مراسلہ

0 67

  کوئٹہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے بنایا گیا ایوب اسپورٹس کمپلیکس سیاسی جلسوں کیلئے استعمال ہونے لگا، محکمہ کھیل نے محکمے کی راضی مندی کے بغیر جلسوں کیلئے این او سی دینے پر محکمہ داخلہ کو تحفظات سے آگاہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں قائم ایوب اسپورٹس کمپلیکس فٹبال،کرکٹ،ہاکی سمیت مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں منعقد کی جاتی ہیں،محکمہ کھیل اس اسپورٹس کمپلیکس میں فٹبال،ہاکی اور کرکٹ کے ملکی سطح کے ٹورنامنٹس منعقد کرا چکا ہے، اور آئندہ سال مئی میں نیشنل گیمز کے انعقاد کا ارادہ رکھتا ہے، جس کیلئے اسپورٹس کمپلیکس کی مرمت پر بھاری رقم خرچ کی جا چکی ہے،لیکن اس کے بر عکس چند دنوں میں دو بڑے سیاسی جلسے منعقد کئے گئے جن کیلئے ضلعی انتظامیہ نے محکمہ کھیل سے این او سی لئے بغیر سیاسی جلسوں کی اجازت دے دی۔ ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں سیاسی جلسوں کے انعقاد پر سیکرٹری کھیل بلوچستان محمد اسحاق جمالی نے محکمہ داخلہ کو مراسلہ لکھ کر اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ سیکرٹری کھیل بلوچستان محمد اسحاق جمالی نے بتایا کہ محکمہ داخلہ کو آئندہ سیاسی جلسوں کیلئے ایوب اسپورٹس کمپلیکس دینے سے منع کردیا گیا ہے کیونکہ سیاسی سرگرمیوں کی وجہ اسپورٹس کمپلیکس کے خراب ہونے کاخدشہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.