مولانا فضل الرحمن اور اختر مینگل کے درمیان ملاقات، منی بجٹ پر تشویش کا اظہار

0 104

دونوں رہنماﺅں کا پارلیمان کے اندر اور باہر ملکر حکومت کو بھرپور ٹف ٹائم دینے پر اتفاق
اسلام آباد (ویب ڈیسک امروز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بی این پی مینگل کے سربراہ اختر جان مینگل نے منی بجٹ پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے پارلیمان کے اندر اور باہر ملکر حکومت کو بھرپور ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا ہے

۔بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، آغا حسن بلوچ، میر ہاشم نوتیزئی، مفتی ابرار احمد شریک ہوئے ۔سردار اختر مینگل نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دی ۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت ہوئی،ملاقات میں منی بجٹ پر دونوں رہنماو¿ں نے تشویش کا اظہار کیا،ملاقات میں پارلیمان کے اندر اور باہر ملکر حکومت کو بھرپور ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا ہے

۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہا، 2022 نا اہل حکمرانوں کا آخری سال ہے، جلد قوم کو خوشخبری ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ نا اہل حکمران عوام کو حساب کتاب دینے کیلئے تیار ہوجائے، اسٹیٹ بنک جیسے خودمختار ادارے کو گروی رکھوانے کی تیاری مکمل ہوگئی ہے۔ اختر مینگل نے کہاکہ نا لائق حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوادیا ہے، نا لائق حکمرانوں کا ہر پلیٹ فارم پر بھرپور مقابلہ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.