اداروں کیخلاف بیان بازی کا مقصد انہیں اپنی حمایت پر مجبور کرنا ہے : حافظ حمد اللہ
کوئٹہ : جمعیت علما ء اسلام کے رہنما ء اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان مو لانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف بیان بازی کا مقصد انہیں اپنی حمایت پر مجبور کرنا ہے،گوگاخان اینڈگوگی گینگ کی خواہش ہے کہ فوج نیوٹرل نہ رہے،عمران نیازی خود کو حق پرست اور وفادار جبکہ باقی سب کو باطل اورغدار سمجھتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اسٹیبلشمنٹ کونیوٹرل دیکھناچاہتی تھی اور چاہتی ہے،آئینی حدود میں رہ کر کردار اداکرنا ہی نیوٹریلٹی ہے مگرعمران اینڈ گوگی گینگ کی اصل پریشانی نیوٹریلٹی ہے گوگاخان اینڈگوگی گینگ کی خواہش ہے کہ فوج نیوٹرل نہ رہے انکی خواہش ہے انکی سرپرستی جاری رکھ کر موجودہ حکومت کا خاتمہ کیا جائے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران نیازی خود کو حق پرست اور وفادار جبکہ باقی سب کو باطل اورغدار سمجھتے ہیں اداروں کے خلاف بیان بازی کا مقصد انہیں اپنی حمایت پر مجبور کرنا ہے عمران نیازی چاہتے ہیں کہ ریاست کا چوکیدار ریاست کانہیں بنی گالہ کی چوکیداری کرے وہ چاہتے ہیں کہ توشہ خانہ چوری فارن فنڈنگ گوگی جوگی گینگ اورآئین شکنی میں انکے پول نہ کھلے جائیں لیکن پی ڈی ایم اور پوری قوم اسٹیبلشمنٹ کو آئینی حدود میں رہ اپنی آئینی زمہ داری پوری کرنے کی خواہش مند ہے اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹریلٹی کے فیصلے کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے موجودہ حکومت کی ترجیحات میں انتخابی اصلاحات ساتھ جلد ازجلد انتخابات شامل ہیں پی ڈی ایم اورمتحدہ اپوزیشن آپکی حکومت کے خاتمے کے بعد آپکو سیاسی میدان میں بھی ووٹ سے شکست فاش دینگے اب آپ کی کمک کے لئے فون کال آئیگی نہ پہاڑی مخلوق کی کمک۔