صوبائی حکومت کی جانب سے تمام مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں : فرح عظیم شاہ

0 266

کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستانفرح عظیم شاہنے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے ڈیرہ بگٹی پیرکوہ میں پانی اور ہیضے کی وجہ سے جو مشکلات پیدا ہوئی تھیں وہ اب انڈر کنٹرول ہیں اور ڈیرہ بگٹی ،پیرہ کوہ میں موجود حالات کی وجہ سے آج تک 3 لوگوں کی اموات ہو چکی ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے تمام مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور اس ضمن میں صوبائی حکومت نے پانی کی قلّت  سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی میں ایک کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا چینلز پر موجود صورتحال پربات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ پرویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کی جانب سے پیر کوہ میں پانی کی قلت کو ختم کرنے کیلئے مزید  اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی وجہ سے صورتحال پر جلد قابو پانے میں مدد ملی جبکہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈیرہ بگٹی واٹر سپلائی  اسکمیات کی مد کے لیے 30 کروڑ روپے کا فنڈز کا اجراءکرنے کیلے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات،اور محکمہ خزانہ کو احکامات جاری کیے ہیں کہ متعلقہ امور کو جلداز جلد نمٹائے جائیں۔فرح عظیم شاہ نے کہا کہ پانی کے مسائل نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان میں ہیں اور اس سلسلے میںصوبائی حکومت مختلف این جی اوز سے پانی کے مسائل پر رابطے میں ہیں ترجمان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے50لاکھ روپے کی ادویات ہنگامی بنیادوں پر پیرکوہ بھجوائی گئی ہے اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سیکرٹری پی ایچ اے اور سیکرٹری صحت کو وباءسے نمٹنے تک ڈیرہ بگٹی میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.