عمران نیازی نے غیرملکی سازش کی خود تردید کردی،وزیراعظم

0 55

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں غیرملکی سازش کی خود تردید کردی۔

ٹویٹر پیغام میں شہبازشریف کا کہنا تھا عمران نیازی نے ذاتی سیاست کیلئے ملک کے سفارتی تعلقات کونقصان پہنچایا۔ اس شخص نے جھوٹ اور مکاری نے قوم کو دکھ پہنچایا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے سائفر بیانیے کو ماضی کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں سازش کا بیانیہ گزر چکا اب وہ پیچھے رہ گیا، میں اب امریکا پر الزامات نہیں لگاتا، واشنگٹن سے باوقار تعلقات چاہتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دوبارہ وزیر اعظم بنا تو امریکا سے اچھے تعلقات رکھنا چاہوں گا، یوکرین پر روسی حملے سے ایک روز پہلے دورہ ماسکو بڑی غلطی تھا۔

سابق وزیراعظم نے ایک بار پھر کہا کہ ایسے پاکستان کی قیادت کرنا چاہوں گا جس کے سب خصوصاً امریکا سےاچھے تعلقات ہوں، امریکا سے ’’آقا غلام‘‘ کے تعلق میں امریکا کو نہیں، بلکہ اپنی حکومتوں کو قصور وار مانتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.