بدقسمتی سے بلوچستان کے نوجوان بیروزگاری سے دوچار ہیں : مولاناعبدالقادر لونی
کوئٹہ : جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالقادر لونی صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نائب امیر مولانا محمدحیات مولانا نعمت اللہ شیرانی سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی حاجی حیات اللہ کاکڑ میر محمد مبارک محمد حسنی نے کہا کہ وزیراعظم بلوچستان کے پسماندہ اضلاع اقتصادی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ترقیاتی پیکیج دیاجائے اضلاع کو گیس کی فراہمی منصوبے کو منظوری دیا جائے صوبے کی اکثر اضلاع اکیسویں صدی میں صحت، تعلیم اور زندگی کی تمام سہولیات وضروریات سے محروم ہے بلوچستان کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی دعوے سن سن کر کان پک چکے بار بار صوبے کی عوام کو بلوچستان پیکج کے خوشنما نعروں سے دھوکہ دئیے گئے یہاں تک کہ صوبے کی اکثر اضلاع اپنے وسائل سے محروم ہے وسائل اور معدنیات سے آج تک صوبے کی عوام استفادہ کرنے سے محروم رکھا ہے صرف ایک ریکوڈک منصوبے سے صوبے کے دس ہزار نوجوانوں کو براہ راست روزگار مل سکتا ہے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان کے نوجوان بیروزگاری سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ معدنی وسائل اور نئی صنعتوں کی قیام سے بلوچستان کی احساس محرومی کا خاتمہ ممکن ہے بلوچستان میں بے پناہ معدنی دولت اور وسائل پر اختیارات ملنے سے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کی جاسکتی ہے۔ بلوچستان میں معدنیات،ماہی گیری اور آئل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وفاق بلوچستان کے عوام کو ان شعبوں میں روزگار کے مواقع کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ بارڈر ایریاز میں روزگار کی فراہمی اور تجارت کے فروغ کے لیے بارڈر پر مشکلات ختم کریں بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں اورپیکیج کی کے ساتھ ساتھ آمد ورفت کو پرانے طریقہ کار پر بحال کرے برآمدات اور درآمدات کے ذریعے بیروزگاری کے خاتمے سے معاشی استحکام کا نیا باب رقم ہوگا۔ اور ایران کے ساتھ تیل کے کاروبار پر پابندی ختم کریں اس کے ساتھ 90 ہزار خاندان برسرروزگار ہیں۔ اس بیروزگاری میں عوام سکھ کا سانس لے سکیں انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کا ملکی وسائل پریکساں حقوق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں بلوچستان کو نظرانداز نہ کیا جائے گوادر کی وجہ سے سی پیک منصوبوں کا حق سب سے پہلے بلوچستان کا ہے صنعتوں کے قیام سے احساس محرومی، استحصالی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا صوبے کی معیشت کو تقویت مل جائینگے انہوں نے کہا کہ سی پیک میں بلوچستان کی شراکت داری کے بغیر ترقی ممکن نہیں مغربی روٹ اور صوبے میں مختلف زون کو یقینی بنیایا جائے تاکہ صوبے کی عوام اپنے وسائل،افرادی قوت سے استفادہ حاصل کر سکے ان زونزمیں نئی انڈسٹریز کے قیام کے لیے حکومت اقدامات کرے۔