گندم کی قیمت بڑھنے نہیں دینگے ، عمران خان

0 140

عمران خان نے ملک بھر میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گندم کی قیمت کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے بریفنگ دی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ پنجاب حکومت نےاسٹاک سے گندم نکالنا شروع کردی ہے، پنجاب18 ہزار ٹن گندم روزانہ مارکیٹ میں فراہم کررہاہے جب کہ پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے پر آگئی ہے اور پنجاب حکومت اس مد میں 6 ارب روپے ماہانہ سبسڈی بھی دے رہی ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ کے مطابق سندھ میں 20 کلو آٹےکے تھیلےکی قیمت کم نہیں ہوسکی اور 1070 روپے پر برقرار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.