ملک پر کمیشن مافیا،ٹاوٹ ،چینی چور،مسلط ہیں ، مریم اورنگزیب
عمران نے کابینہ میں وزیر نہیں کماو پوت رکھے ہیںآٹا چینی ہر چیز میں پیسہ کمایا گیا،براڈ شیٹ کے اندر بھی کرپشن کی آواز آئی ہے،ڈیلی میل نے لندن ہائیکورٹ میں جو ہوا بتایا گیا ہے،کمیشن خوروں کو جو عمران نے وائیٹ کالر غنڈہ برادری اکٹھی کی ہے،ترجمان مسلم لیگ (ن)
اسلام آ باد(امروز ویب ڈیسک)پاکستان مسلم کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ ملک پر کمیشن مافیا،ٹاﺅٹ ،چینی چور،مسلط ہیں ان سے چھٹکارے کے لیے عوام سڑکوں پر آ چکی ہے ،چوری کرپشن اور ڈاکہ اڑھائی سال سے جاری ہے ،گزشتہ روز انہو ںنے ایک پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم اورنگ زیب کا کہناتھا کہ عوام ان کی کرپشن اور نااھلی کی سزا کاٹ رہے ہیں،یہ لوگ اس لئے مسلط کئے گئے کہ یہ کمیشن خور ہیں،شہزاد اکبر کا تحریک انصاف سے تعلق نہیں، اڑھائی سال قبل عمران خان کے ٹاو¿ٹ تھے،
عمران نے کابینہ میں وزیر نہیں کماو پوت رکھے ہیںآٹا چینی ہر چیز میں پیسہ کمایا گیا،براڈ شیٹ کے اندر بھی کرپشن کی آواز آئی ہے،ڈیلی میل نے لندن ہائیکورٹ میں جو ہوا بتایا گیا ہے،کمیشن خوروں کو جو عمران نے وائیٹ کالر غنڈہ برادری اکٹھی کی ہے،کاوے موسوی صاحب بتاتے رہے کہ ان سے براڈ شیٹ کے معاملہ پر کمیشن مانگا،انہوںنے مزید کہا کہ ڈیوڈ روز نے شہزاد اکبر کی میٹنگ کروائی،ڈیوڈ روز نے احتساب کے خصوصی نمائندہ شہزاد اکبر کی اکتوبر دو ھزار انیس میں ملاقات کروائی،عمران کے فرنٹ میں شہزاد اکبر اور شہزاد اکبر کے فرنٹ میں ڈیوڈ توز تھے،شہزاد اکبر نے عمران کے حکم پر کاوے موسوی سے ملاقات کی اور کمیشن کی بات کی،یہ کمیشن قومی خزانہ سے مانگا گیا ہے ،یہ نیب بمقابلہ براڈشیٹ کیس ہے اور شہزاد اکبر فرنٹ مین بنوا ہے،اس کیس میں بھی نیب نیازی گٹھ جوڑ سامنے آیا،جنرل ملک کون ہے
اس کا نام سامنے آنا چاہئے،شہزاد اکبر نے اعتراف جرم کرلیا،شہزاد اکبر نے عمران کا فرنٹ مین ہونے کے ناطے کمیشن مانگا،چیف جسٹس سپریم کورٹ نے بھی کہا تھا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ کے خلاف قانونی مجرمانہ کاروائی ہونا چاہئے،ایک فیصلے میں لکھا گیا کہ شہزاد اکبر کے ماتحت تمام تحقیقاتی ادارے کردئیے گئے،آج ہر روز ان کا چہرہ بے نقاب ہورہا ہے،پہلے خود کھاتے ہیں پھر اس پر کمیشن بنادیتے ہیں،سینٹ کی انہوں نے ٹکٹوں میں پیسہ کھایا،براڈشیٹ کمیشن کا مقصد صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے،فارن فنڈنگ کیس میں چھ سال جواب نہیں دیا،شہزاد اکبر مجھ پر ہتک عزت کا دعوی کر رہے ہیں،مریم اورنگ زیب نے کہا کہ ان کے فونز کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہئے،ساری واردات کے پیچھے ایک ہی نام عمران خان ہے،سینٹ کے جن کو عمران نے ٹکٹ دئیے ان کے خلاف ان کی پارٹی کھڑی ہوگئی ہے
،شہزاد اکبر کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کرکے سرکاری خرچ پر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کریں گے،یہ ڈیلی میل کی سٹوری اور نیب مقدمات کے پیچھے ہیں،ان کی چوری اور کرپشن کی ہرروز نئی سٹوری سامنے آتی ہے،ریاست کی مشینری استعمال کرکے اپوزیشن کی طرح موسوی یا ڈیوڈ روز کو موت کی چکی میں نہیں ڈال سکتے،نواز شریف کے پاسپورٹ بارے شیخ رشید نے بات کی ہے،شیخ رشید نے ایکسپائر آنسوگیس استعمال کرنے کا ڈھٹائی سے زکر کیا،نوازشریف جب چاھے پاکستان آئے گا، وہ پاکستان کے شہری اور تین دفعہ کے منتخب وزیراعظم ہے،نواز شریف اس جعلی نالائق نااہل سیاسی دھشت گرد حکومت سے اپنا پاسپورٹ کی تجدید نہیں کروائیں گے،جب چاہیں گے پاکستان آئیں گے
، کاوے موسوی نے ان کے شور ڈالنے پر کہا کہ ان کے پاس تمام کمیونیکیشن موجود ہے،پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا تھا کہ ھمارے مشترکہ امیدوار سینٹ میں ہوں گے،یوسف رضا گیلانی ہمارے مشترکہ امیدوار ہیں،ھمارے تمام امیدوار سب کے سامنے ہیں، ھم نے سیاسی لوگوں کو ٹکٹ دئیے، اے ٹی ایمز کو نہیں،شہباز گل ویمن ہراسر ہے جو امریکہ سے مسلط ہوا ہے،مریم نواز نے کہا کہ میں نے گزشتہ سال درخواست دی تھی سرجری کیلیئے لیکن اب درخواست نہیں دوں گی،سینٹ انتخابات کے لئیے اسیر اراکین کو کیسے پارلیمنٹ لانا ہے اس کو پارٹی دیکھ رہی ہے،ان کی چوری عوام کے سامنے ہے، ان کے خلاف کاروائی ہونا چاہے