بی این پی کے سینئر رہنماء ملک ولی کاکڑ کی کاروباری مرا کز کو گرانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، بی این پی بارکھان
بارکھان (امروز ویب ڈیسک) بلوچ ، پشتون کے اتحاد کی علامت و علمدار ملک ولی کاکڑ کی کاروباری مرا کز کو گرانے کی شدید مزمت کرتے ہیں ۔بی این پی ۔بلوچستان نیشنل پارٹی بارکھان زون کے ضلعی صدر و کابینہ کے اراکین اور سیئنر ضلعی رھنما محمد حنیف کھیتران ایڈووکیٹ نے اپنے مزمتی اعلآنیہ میں کہا ھے ۔ پارٹی کے سیئنر نائب صدر و مرکزی رھنماء ملک ولی کآکڑ کی کچلاک میں دکآنوں و تجارتی مراکز کے گرانے کی ،، صوبائی حکومت ،، کے کارندوں کیطرف سے بزدلانہ حرکت کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں
۔کیوں کہ ملک ولی کآکڑ اور اسکا خاندان بلوچ و پشتون اتحاد و اتفاق کی عملی علآمت و کردار ہیں ۔صوبائی حکومت کا اس قسم مزموم ہتھگنڈے ،، اپوزیشن ،، کے پاپولر مرکزی رھنماؤں کا معاشی قتل اور انتقامی کاروائی کی بدترین اور بدنما مثال اور عمل ھے ۔ایسے حربوں سے ملک ولی کاکڑ اور ملک مجید کاکڑ اور انکے انقلابی خاندان کو جھکایا نہیں جاسکتا ۔اور نہ ہی انہیں پشتون و بلوچ محکوم قوم و مظلوم عوام و طبقات کے حقوق کی جدوجہد سے دستبردار کرایا جاسکتا ھے ۔ملک ولی کاکڑ ایک تحریک و جدوجہد کا نام ھے
۔لاکھوں لوگوں کے حقوق کی عملی جمہوری جدوجہد لڑرہا ھے ۔بلوچستان نیشنل پارٹی بارکھان زون صوبائی حکومت کے زمہ داروں سے پرزور کہتی ہے ۔ کہ وہ کچلاک میں ملک ولی کاکڑ اور اس کے خاندان کی جدی پشتی اباؤ اجداد کی زمینوں سے بے دخل کرنے کی کاروائیاں بہتری کے بجائے مزید پرامن مآحول کو تہہ بالا اور خراب کرنے کی طرف جان بوجھ کر موڑا جارہا ہے آنے والے وقت میں اس کے برے اثرات مرتب ہوں گے ۔جوکہ اس کٹھ پتلی حکومت کیلئے زہر قاتل بنے گے ۔وہ اتنا سیاسی انتقامی کارروائیاں کرے کل کو خود ہی سہہ سکے ۔