دکی قتل، بہن اور بہنوئی بغیر نکاح کے ساتھ رہتے تھے، قاتل کا اعتراف
دکی کے علاقے رباط میں گزشتہ روز ہونے والی تہرے قتل کی لرزہ خیر واردات نے نیا رخ اختیار کرلیا، پولیس کے مطابق قاتل مقتول کا بہنوئی نکلا پس۔
تہرے قتل کے ملزمان میاں بیوی کو پولیس نے کچلاک سے دکی منتقل کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ دکی حضرت بلال شیرانی کے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے تفتیشی آفیسر منظور احمد حسنی کی استدعا پر ملزمان میاں وقاص اور اسکی بیوی کرن کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ملزمان نے گزشتہ روز رباط کے علاقے میں کسان سیف اللہ اسکی اہلیہ سعدیہ اور تین سالہ بچے احسان اللہ کو رات کو نیند کی حالت میں بے دردی سے فائرنگ اور گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا تھا۔مقتول بہنوئی نے طلاق کے بعد دوبارہ بہن کو زبردستی ساتھ لے گیا، قتل عالم دین کے کہنے پر کیا، پولیس کو بیان۔