حب ندی کے قریب مائننگ لیز اور کریش پلانٹس کا معائنہ کرنے کیلئے سروے ٹیم پہنچ گئی
حب ندی قومی اثاثوں کے قریب مائننگ لیز اور کرپش پلانٹس کا معائنہ کرنے کیلئے چیف سیکرٹری کے احکامات پر مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ سروے کی ٹیم حب پہنچ گئی مغربی بائی پاس پل اور منہدم حب ندی پل کے قریب قائم معدنی لیزوں اور کرپش پلانٹس کا معائنہ کیا غیر قانونی کرپش پلانٹس کو بند کرنے اور قومی اثاثوں کیلئے نقصان کا سبب بننے والی معدنی لیزوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ حب ندی میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت اراضیات پر قائم کرپش پلانٹس کو فوری طور پر کرپش پلانٹس کی بندش اور رجسٹریشن کرانے سمیت منتقلی کی وارننگ دے دی گئی حب مغربی بائی پاس سے متصل ایک کرپش پلانٹ کی تنصیبات کو اُکھاڑ دیا گیا اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ حب ندی پل کے مہندم ہونے کے واقعہ اور حب مغربی بائی پاس کے ستونوں کو نقصان پہنچنے کے خدشات پر چیف سیکرٹری بلوچستان کی طرف سے سخت نوٹس لینے اور پلوں کو نقصان پہنچانے کے دیگر محرکات سمیت ان قومی اثاثوں کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے انکے قریب معدنی لیزوں اور ندی سے ریتی بجری نکال کر اس سے تعمیراتی مٹیریل تیار کرنے والے کریش پلانٹس کے خلاف چیف سیکرٹری کے احکامات پر کاروائی اور رپورٹ پیش کرنے کیلئے گزشتہ روز محکمہ مائنز اینڈ منرلز کے شعبہ سروے اور منرلز ڈیپارٹمنٹ لسبیلہ کے افسران کی ایک مشترکہ ٹیم نے گزشتہ روز حب ندی میں مہندم حب پل اور مغربی بائی پاس کے قریب معدنی لیزوں اور کریش پلانٹس کا معائنہ کیا اور جدید جغرافیائی آلات کی مدد سے انکی قانونی تشخیص کی گئی ذرائع بتاتے ہیں کہ مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے دورے اور معائنہ کے وقت اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ کرپش پلانٹس ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی بغیر کسی NOCکے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت اراضیات پر قائم کئے گئے جبکہ بعض محکمہ مائنز اینڈ منرلز کی الاٹ شدہ معدنی لیزوں کی حدود میں قومی اثاثوں کے قریب قائم ہیں ذرائع مزید بتاتے ہیں کہ مہندم حب ندی پل کے قریب دو معدنی لیزوں اور وہاں پر قائم کرپش پلانٹس کو مائنز ڈیپارٹمنٹ کے بعض افسران کی جانب سے بچانے کی جو کوشش کی گئی تھی اب وہ بھی محکمے کے اعلیٰ افسران اور چیف سیکرٹری کے ریڈار پر آچکے ہیں مزید برآں اس حوالے سے ”انتخاب“کی خبر کے بعد چیف سیکرٹری کے نوٹس اور موجودہ صورتحال میں قومی اثاثوں سے متصل معدنی لیزاور اونرز سمیت کرپش پلانٹس مالکان کی جانب سے معاملات کو ٹھنڈا کرانے کیلئے دور دھوپ شروع کردی گئی ہے۔