دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ نے جتوایا : مصطفی کمال
کراچی : پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ نے جتوایا جس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر پاک سر زمین پارٹی ہوئی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال بولے کہ جتوانے والوں کو معلوم نہیں تھا کہ عمران اپوزیشن لیڈر سے ملیں گے تک نہیں ، اپوزیشن لیڈر سے بات نا کرنے کے باعث آئینی بحران نے جنم لیا ، عمران کی ناکامی کے بعد آج پھر عوام روایتی سیاستدانوں کو بگھت رہے ہیں ۔
پاکستان ہائوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے آنے والی جماعت ناکام ہوگئی ، عمران کو بچاتے بچاتے ادارے بدنام ہوئے تو انہوں نے آئین کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ، جیسے ہی اداروں نے آئین کا ساتھ دیا یہ اداروں کے خلاف جا کھڑے ہوئے، قومی پرچم اور پاسپورٹ جلائے گئے ، عمران اپنی نااہلی سے ان موروثی حکمرانوں کے بچوں کو بھی عوام پر مسلط کر چکے ہیں ۔سربراہ پی ایس پی نے کراچی کی حق تلفی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی بہتری کے لیے شہر کا مینڈیٹ کراچی کی لسانی نہیں بلکہ قومی جماعت کے پاس جانا چاہیے