دہشتگرد عناصر کے خلاف فوری کاروائی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایاجائے،شاہینہ کاکڑ
گزشتہ روز ان کے رہائش گاہ پر مامور سرکاری سیکورٹی گارڈ پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے ہیں اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کی نائب صدر و رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ نے کاسی قبیلے کے سربراہ وعوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما نواب ارباب عبدالظاہر کاسی پر کراچی میں قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فائرنگ میں ملوث جرائم پیشہ دہشتگرد عناصر کے خلاف فوری کاروائی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایاجائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ نے کہاکہ پارٹی کے مرکزی رہنما نواب ارباب عبدالظاہر کاسی جوان دنوں کراچی میں زیر علاج ہیں گزشتہ روز ان کے رہائش گاہ پر مامور سرکاری سیکورٹی گارڈ پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے ہیں اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،حکومت سندھ اور کراچی انتظامیہ واقعے میں ملوث جرائم پیشہ دہشتگرد عناصر کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ آئندہ اس طرح کے ناروااقدامات کاسدباب کیا جاسکے ،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں پر اس سے قبل بھی حملے ہوتے رہے ہیں ،یہ شہداءکی جماعت ہے جنہوں نے کبھی بھی مظلوموں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ۔دریںاثناءعوامی نیشنل پارٹی کی نائب صدر و رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ نے کہاکہ فخر افغان باچاخان کی33ویں رہبر ملی خان عبدالولی خان کی 15ویں برسی کے موقع پر جلسہ عام اور اس میں مرکزی قائدین شرکت کرینگے ،فکر باچا خان کے سوا باقی تمام دعوےاوروعدے اپنی منطقی انجام تک پہنچ چکے انجمن اصلاح الافاغنہ سے شروع کردہ تحریک آج کی عوامی نیشنل پارٹی کی شکل میں تمام ترنامساعد حالات کے باوجود منزل کے قریب تر ہورہی ہے 28جنوری کو شہید بازمحمد باز گرانڈ میں جلسہ عام اور اس میں مرکزی قیادت کی شرکت سے صوبے کے حالات پردوررس اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ جلسہ کامیابی بارے تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور پشتون اولس اور تمام مکاتب فکر کی جلسہ عام میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔