ڈی جی پی آر کے آفسیران اور عملے کی تربیت میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے، سیکرٹری اطلاعات بلوچستان

0 251

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)صوبائی سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے بدھ کے روز نظامت تعلقات عامہ کوئٹہ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی جی پی آر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ اورنگزیب کا سی نے ا انہیں تمام شعبہ جات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور حکومتی پبلسٹی کے بارے میں آگاہ کیا

انہوں نے ہدایت کی کہ نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ اخبارات اور جرائد کی مانیٹرنگ کو مزید موثر اور جامع انداز میں سرانجام دیا جائے انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ جنرل پبلک ریلیشنز کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے گے اس موقع پر نظامت تعلقات عامہ کے دیگر سینئر آفسیران بھی ڈی جی پی آر کے ہمراہ موجود تھے

سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے ڈی جی پی آر بلوچستان کے آفسیران اور عملے کی کارکردگی کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ٓافسیران و اہلکار اسی طرح محکمےکی نیک نامی اور حکومت کی جانب سے واضح کردہ محکمے کے با بت راہنما اصولوں پر کاربند رہیں گے انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر کے آفسیران اور عملے کی تربیت اور تکنیکی استعداد کار میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ کو جدید ترین خطوط پر استوار کرنے کیلئے جامع منصوبہ ترتیب دیا جائے

انہوں نے مزید کہا کے (FM) ریڈیو کے قیام اور ورلڈ بینک کے تعاون سے مانیٹرنگ سیل کی تکمیل کے بعد حکومتی ترقیاتی منصوبوں اور پالیسیوں کو اجاگر کرنے میں مزید بہتری آئے گی انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں محکمے کی ترقی کے لیے مزید منصوبہ جات متعارف کرائے جا ہیں انہوں نے ہدایت کی کہ محکمے کی ویب سائٹ کو روزانہ کے بنیاد پر پر اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ عوام کو حکومتی اقدامات سے باخبر رکھا جاسکے۔بعد میں سیکر ٹری اطلاعات نے نظامت تعلقات عامہ کے اعاطہ میں پلا نٹ فارپا کستان شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.