تحریک عدم اعتماد پر بی این پی کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کیا جائے گا : جے یو آئی

0 184

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کا وزیراعلیٰ کی خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بی این پی سمیت اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر حتمی فیصلہ کر نے پر اتفاق،اتوار کو جمعیت علماء اسلام کے صوبائی پارلیمانی گروپ اور مجلس عاملہ کا اجلاس جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام کی پوزیشن پر تجاویز دی گئیں اجلاس میں مجلس عاملہ اور اسمبلی اراکین نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرحتمی فیصلے سے قبل اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی تجویز دی جس پر متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیاگیا کہ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے رابطہ کرکے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر انکی رائے لیں گے جس پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن سے بھی مشاورت کی جائیگی اجلاس میں اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد تحریک عدم اعتماد پر جمعیت علماء اسلام کی جانب سے حتمی فیصلے کا اختیار مولانا عبدالواسع کو تفویض کردیا گیا واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام کی مجلس عاملہ اور پارلیمانی گروپ کا اجلاس گزشتہ دو روز سے جاری تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.