تیراہ میں باغ امن میلہ کے نام سے سپورٹس فیسٹیول شروع

0 171

تیراہ :  قبائلی ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے باغ امن میلہ کے نام سے سہ روزہ سپورٹس فیسٹیول شروع ہو گیا۔

تیراہ میں “باغ امن میلے”کی افتتاحی تقریب میں شرکاء نے قومی ترانہ پڑھا جبکہ بچوں نےقومی پرچم لہرایا، میلے میں بینڈ نےخوبصورت دھنوں پر مارچ کر کے خوب داد وصول کی، ملٹری پولیس کے بائیک رائیڈز نے بھی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

تقریب میں خٹک ڈانس اور دیگر علاقائی رقص بھی پیش کئے گئے، افتتاحی تقریب کی سب سے خاص بات پیرا گلائیڈنگ اور پاور گلائیڈنگ کا مظاہرہ تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.