سول ہسپتال کوئٹہ، شعبہ حادثات میل اینڈ فیمیل وارڈز میں مریضوں کا ہجوم، کرونا سمیت دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، صفائی کا فقدان، بنیادی سہولیات، وارڈز میں مریضوں کا معائنہ نہ کرنا روز کا معمول
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات میں فیمیل وارڈ نمبر 2 و دیگر وارڈ میں سہولیات کی عدم فراہمی، صفائی کی ناقص صورتحال، وارڈز میں جگہ نہ ہونا اور ڈاکٹروں کا وارڈ میں مریضوں کا معائنہ نہ کرنا روز کا معمول بن گیا، غریب عوام کا کوئی پوچھنے والا نہیں۔
مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال سول ہسپتال کوئٹہ سہولیات کی عدم دستیابی معمول بن گئی۔ ہسپتال کے فیمیل وارڈ نمبر 2 میں صفائی کا فقدان ، ہسپتال انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔ علاوہ ازیں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں کا وارڈ میں مریضوں کا معائنہ نہ کرنا روز کا معمول بن گیا ہے، اور وارڈ میں رش ہونے کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
اور دوسری جانب کرورنا کا بھی خدشہ ہے۔ عوامی حلقوں کیجانب سے محکمہ صحت کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سول ہسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی کا نوٹس لے کر مریضوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے