کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی کیخلاف شہریوں کا احتجاج، سریاب اور ہزار گنجی سمیت مختلف شاہراہیں بند کردیں
کوئٹہ شدید سردی میں گیس پریشر کی کمی کیخلاف اہلیان سریاب اور ہزار گنجی نے تین مختلف مقامات پر گھنٹوں روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا، احتجاج کرنے والوں میں خواتین بھی شامل تھیں،احتجاجی مظاہرہ کرنیوالوں نے سڑک پر پتھر رکھ کر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا، جسکی وجہ سے سریاب کئی گھنٹے تک دو مقامات پر روڈ بند رہا، پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کئے تاہم انہوں نے روڈ کھولنے سے انکا رکر دیا، سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس پریشر بہتر کرنے کے مطالبے پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کیا، اور دھمکی دی کہ اگر گیس پریشر کا یہی حال رہا تو ہم دوبارہ خواتین اور اپنے بچوں کو لیکر سڑک پر بیٹھ جائینگے، اسی طرح ہزار گنجی میں بھی گیس پریشر نہ ہونے کے باعث سڑک کو بند کردیا گیا، جس پر دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں کھڑی ہو گئیں، مظاہرین نے کہا کہ جب تک گیس پریشر بحال نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا، تاہم ضلعی انتظامیہ کے کہنے پر احتجاج کرنے والوں نے تین دن تک اپنا احتجاج موخر کر دیا، واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں قائمقام اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی قیادت میں تمام پارلیمانی پارٹیوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو اسلام آباد جا کر وزیراعظم سے ملاقات کرکے گیس پریشر کی کمی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ، چمن کراچی شاہراہ کو دو رویہ بنانے کے کام میں سست روی سمیت دیگر ایشوز پر بات کرینگے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرینگے، کمیٹی نے 28دسمبر کو اسلام آباد جانے کا اعلان کیا تھا۔
[…] کوئٹہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے18ویں کنوکیشن کاانعقاد 29دسمبر2022 بروز جمعرات صبح 10:00بجے بیوٹمز کے تکتو کیمپس میں ہو رہا ہے۔جس میں 750سے زاہد طلباء و طالبات کو ڈگری دی جائے گی۔ کنوکیشن کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجوہو نگے۔ […]
[…] کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی کیخلاف شہریوں کا احتجاج، سریاب اور ہزار گنجی سمیت مختلف شاہراہیں بند کردیںالیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوں پر ضروری مرمتی کاموں کے سلسلے میں 29دسمبرکوکوئٹہ سٹی گرڈکے ملک پلانٹ،جناح روڈ،مری آبادگرڈکے طوغی روڈاورسریاب گرڈکے نیو جان محمدفیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی نیز سریاب گرڈاسٹیشن کے جان محمد، دلدارکاریز، جڑسا، سریاب ون، سریاب ٹو، سمنگلی ایکسپریس، اے ون سٹی، بی ایم سی، غازی اورواسافیڈروں سے صبح11بجے سے شام 4بجے تک جبکہ اُسی روز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے دوستین،خروٹ آباد، داریم، ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، کڈنی،ادیان،دوستین، ویسٹرن بائی پاس، ادیان، کڈنی سینٹر فیڈروں سے دن ایک بجے سے شام چھ بجے تک بجلی بندہوگی اسکے علاوہ 29دسمبرکے روز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے پی ٹی وی، جناح روڈ، ملک پلانٹ اور عالم خان فیڈروں سے دن 12بجے تا شام 5بجے بجلی بندرہے گی۔اسی طرح گنداخہ گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں 29اور30دسمبرکو کچلاک گرڈاسٹیشن کے ستارفیڈرسے دن12بجے تا شام 4بجے بجلی بندرہے گی،دریں اثناء 30دسمبرکو(بروزجمعہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے ملک پلانٹ، جناح روڈفیڈراورمری آبادگرڈکے سید آباد، کانسی ٹو فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے جائنٹ روڈفیڈردن12بجے سے سہ پہر3بجے تک اور کچلاک گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔ […]