قوم عمران نیازی کو مزید ایک دن کیلئے بھی برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں، مولانا حیدری
اسلام آباد(امروز ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفو ر حیدری نے کہا کہ پاکستان کو تباہی سے جمعیت علما اسلام ہی نکال سکتی ہے ملک اسلام دشمن طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنے کی درپے ہیں 22 کروڑ عوام تبدیلی کے دعویداروں سے نجات چاہتے ہیں خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون ناظم مالیات ممتاز قبائلی شخصیت حاجی قاسم خان خلجی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا
ملاقات میں ملکی وبین الاقوامی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر کلیم اللہ ناصر بھی موجود تھے سینیٹر مولانا عبدالغفو ر حیدری نے کہا کہ جن حالات سے پاکستان گزر رہا ہے اس حالات میں عمران کی حکمرانی اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتی مسلط عمران حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں جمعیت علما اسلام قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں مستحکم پاکستان کی بقا اور سالمیت کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ایک ایک دن ملک کیلئے نیک شگون نہیں ہے ملک کی بقا اور استحکام کا مسئلہ ہے اسے سنجیدہ لیں یہ ووٹ سے آئے ہوئے حکومت نہیں بلکہ چوری سے آیاہے ووٹ عوام کا حق ہےعوام کے حق کو چوری کرنے کا کسی کو حق حاصل نہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نااہل حکمرانوں سے نجات دلانے کے لیے قوم کو مایوس نہیں کریں گی
پاکستان قوم نے جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم کے آواز بن کر سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دیا ہے موجودہ حکمران اقتدار کے نہیں جیل کے حقدار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم انشااللہ عوام کو ان کا حق دلا کر دم لینگے یہ بات ایک اٹل حقیقت بن چکی ہے اب کہ عمران خان ایک بیرونی ایجنٹ ہے اور بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے اس قوم پر مسلط کیا گیا ہے قوم عمران نیازی کو مزید ایک دن کے لیے بھی برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے اے روز مہنگائی بدامنی لاقانونیت موجودہ نااہل حکمرانوں کی منہ پر طمانچہ ہے
انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے جلتے ہوئے آگ میں خود کو دھکیل دیا لیکن فرنگی سامراج کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیاآج بھی ہم فرنگیوں کے اس نوکروں کے سامنے سر جھکانے سے انکار کرتے ہیں جمعیت علمااسلام سنجیدہ سیاست کے قائل ہیں یہ علما کرام اس ملک پاکستان کے خیرخواہ ہیں۔یہ مدارس اور یہ مذہبی لوگ اس ملک کے خیرخواہ ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر سے قبائلی شخصیات اور زعما قوم کا جمعیت علما اسلام میں جوق درجوق شمولتوں سے جمعیت علما اسلام کی قوت کو تقویت ملے گی جمعیت علما اسلام اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے جہد وجہد جاری رکھیں گے۔